Saturday November 23, 2024

اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز پٹیشن کے خاصے چرچے ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پٹیشن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے دائر کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی شہری کی جانب سے انٹرنیٹ پر دائر پٹیشن میں پاکستان کے دارالحکومت کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی شہری کا موقف ہے کہ نام اسلام آباد دراصل اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، لہذا پاکستانی دارالحکومت کا نیا نام “اسلام آ گڈ” رکھا جائے۔ ابرار نامی اس شخص کو پاکستانی شہریوں کی جانب سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے دارالحکومت کے نام کا اصل مطلب سمجھنے میں ناکام رہا۔

سرفرازاحمد پر گرلز کالج کی زمین پر قبضہ کرنے کاالزام لگ گیا

ایرن ہالینڈ کراچی کی شکرگزار، بارش پر دلچسپ تبصرہ بھی کردیا

نام اسلام آباد کسی طور پر بھی دین اسلام کا غلط مطلب نہیں بنتا، دراصل اسلام آباد کا مطلب ہے اسلام کا شہر۔ نام اسلام آباد پاکستان کے نام کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ جیسے پاکستان کا مطلب ہے پاک سرزمین، ویسے ہی اسلام آباد کا مطلب ہے اسلام کا شہر۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے اسلام آباد کا درست مطلب سمجھانے کے بعد بھی بنگلہ دیشی شہری نے تاحال اپنی آن لائن پٹیشن واپس نہیں لی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اسلام آباد پاکستان کا دوسرا دارالحکومت ہے۔ قیام پاکستان کے بعد شہر قائد کراچی ملک کا پہلا دارالحکومت قرار پایا تھا، تاہم پھر ایوب خان کے دور میں اسلام آباد نامی ایک مصنوعی شہر آباد کر کے اسے پاکستان کا نیا دارالحکومت قرار دیا گیا۔ اسلام آباد ناصرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔ کچھ برس قبل اسلام آباد کو دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔

کیس ختم نہ کیے تو ویڈیوز اور آڈیوجاری کر دوں گی،حریم شاہ نے دھمکی دیدی،بڑے بڑوں کی نیندیں حرام

آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کیلئے حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے ہی حمایت مانگ لی

FOLLOW US