اسلام آباد: معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔نادیہ خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ کے مہمان بنے جس میں دونوں نے شو کے میزبان شہزاد اقبال کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔تاہم گزشتہ شب کے مہمان سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔دوران گفتگو شہزاد اقبال نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ ‘اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟’ اس پر نادیہ تھوڑا حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے، بعدازاں انہوں نے سوال کا جواب مثبت دیا اور کہا کہ کیوں نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہوگی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئےنادیہ خان نے کہاہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔
کون کونسا آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان آرہا ہے؟ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا
احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدان کی کمی ہے۔نادیہ نے پروگرام میں بتایا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدان کی کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ نظر آئے گا۔دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی تو ہم خود انہیں لینے جائیں گے۔دوران گفتگو نادیہ خان نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ والے معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے۔واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان پر 5 کروڑ کا ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہوا ہے جب کہ جواباً نادیہ خان کی جانب سے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ کا ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
لتا منگیشکر کتنے سو کروڑ پیچھے چھوڑ گئیں؟ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں