Saturday November 23, 2024

بھارتی سوشل میڈیا نے عثمان مختار کو پنجگور میں شہید ہونے والا آرمی جوان قرار دیدیا

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں ماہر ہیں جس کی تازہ ترین مثال پنجگور واقعے کے بعد سامنے آئی۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے اداکار عثمان مختار کی آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی گئی جو کہ آئی ایس پی آر کے ڈرامے ‘صنفِ آہن’ کی ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔

پی ایس ایل کھیل کر خود کو پہلے سے کافی بہتر بیٹر محسوس کر رہا ہوں، ٹم ڈیوڈ

عثمان مختار نے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی تنبیہہ کی کہ ڈیئر پروپیگنڈا، آپ اپنی حد میں رہیں، میں زندہ ہوں۔ اداکار کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مضحکہ خیز تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ بھارتی اکاؤنٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں 13 فوجی جوان شہید اور 20 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

کہاں کہاں بارشیں اور کہاں برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے تازہ تازہ پیشنگوئی کر دی

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہر فلکیات کی پیشگوئی

FOLLOW US