بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جیمر ریو 95 اور جیمر سیلز 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے راج باوا نے پانچ اور روی کمار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
سروں کی ملکہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا، شیخ رشید اور نشانت سندھو نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔ یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل شکست ہوئی تھی باقی میچز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور سری لنکا کو شکست دیکر گرین شرٹس نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
لاہور میں تیز رفتار کار ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارتا ہوا دور تک لے گیا