Saturday November 23, 2024

وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہل کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، جن میں نسل کشی سمیت انسانیت کے خلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں اور جو جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کا نوٹس لے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔

کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی ان کی ناقابل اعتراض و انکار خواہش کو نظر انداز نہ کریں۔

FOLLOW US