Sunday November 24, 2024

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عالمی اقتصادی فورم کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تائید وتوثیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے کنٹری شراکت دارمشال نے پاکستان کے حوالہ سے اپنی مسابقتی رپورٹ میں معاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کے معیارزندگی کو بہتربنانے کی کوششوں کا اعتراف کیاہے اس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ احساس پروگرام کے ذریعہ پاکستان کی حکومت نے انسانی وقار اورسماجی سرمایہ کے اقدار پرمبنی اقدامات پر زوردیا اوراس حوالہ سے پاکستان نے قائدانہ نوعیت کا کرداراداکیاہے۔

بھارت کے معروف پنجابی اداکار گپی گریوال کو بھارتی حکومت نے پاکستان آنے سے روک دیا

انہوں نے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کی مستقبل کی ترجیحات پرمبنی پالیسیوں کا بھی اعتراف کیا ہے،عالمی اقتصادی فورم کا کہنا ہے کہ تخفیف غربت، یونیورسل ہیلتھ کئیر، ماحولیاتی تحفظ، انسانی وسائل وسرمایہ میں بہتری اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے اقدامات کے ضمن میں پاکستان کی حکومت نے قائدانہ کردار اداکیاہے،مختصر اورطویل المیاد پالیسی سازی کے حوالہ سے پاکستان کے سکور میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ دنیانے کوویڈ 19 کے حوالہ سے سمارٹ لاک ڈاون پرمبنی پالیسی کی تائید کی ہے،پاکستان کی حکومت نے انسانی جانوں اورکاروبارکے تحفظ پرمبنی پالیسیاں اپنائی، جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد کالک مل کے گلیوں میں گھمایا گیا، بدترین تشدد

شادی کو پچاس سال ہوگئے، 10بچے ہیں لیکن بیوی کی ابھی تک شکل نہیں دیکھی۔۔ بزر گ شخصیت کا ناقابل یقین دعویٰ کیا ایسا ہوسکتاہے؟

FOLLOW US