کراچی: ادارہ شماریات نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں حیدر آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوا اور حیدر آباد میں ریکارڈ 1600 روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 10روپے مہنگا ہوا اور اب 20 کلو کا تھیلا 1560 روپے میں دستیاب ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کوئٹہ، خضدار میں آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوچکا، وہاں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1470 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکھر اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1ہزار 420 روپے جبکہ لاڑکانہ میں 1380 روپے اور اسلام آباد، راولپنڈی میں 1100 روپے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، پشاور اور بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے میں مل رہا ہے۔
پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جیت کس کی ہوئی؟ دوسرے میچ کا نتیجہ آگیا
موٹرسائیکل سواروں کیلئے پیٹرول سستا؟ متوسط طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
نوجوت سدھو ظالم ہےاس نے اپنی ماں کو گھر سے نکالا، بہن کا الزام
گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری