Sunday January 19, 2025

نوجوت سدھو ظالم ہےاس نے اپنی ماں کو گھر سے نکالا، بہن کا الزام

بھارتی پنجاب میں کانگریسی رہنماء اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ سدھو نے پیسوں کی خاطر اپنی ماں کوگھر سے نکال باہر کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ الزامات اسیے موقع پر آئے ہیں جب نوجوت سنگھ سدھو پنجاب اسمبلی کے الیکشن 2022 میں وزارت اعلی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ اب نوجوت سنگھ سدھو کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ ان کی اپنی بہن سمن طور نے الزام لگایا کہ سدھو نے 1986 میں باپ انتقال کے چند دن بعد ہی اسے اور اپنی ماں کو گھر سے بے گھر کردیا جس کے غم میں ان کی ماں 1989 میں دہلی کے ریلوے سٹیشن پر ایک لاوارث عورت کی طرح انتقال کرگئیں۔

گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

کوئی ایک تحصیل دکھادیں جہاں کینسر، جگر اور گردے کا مفت علاج ہوتا ہو،بلاول کا چیلنج

سمن طور نے چندی گڑھ میں ایک ریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کے پاس ان الزامات کے دستاویزی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدھو ایک ظالم شخص ہے۔ انہوں نے کہا انہیں بہت دکھ اور تکلیف ہے کہ اپنے خاندان کے بارے میں ایسے الفاظ ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے کہا کہ ’ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ چار ماہ تک اسپتال میں رہیں۔

اسٹیٹ بینک خودمختاری ترمیمی بل پیش ہوا تو یوسف رضا گیلانی غائب ہوگئے ایک ووٹ کم ہونے سے بل منظور کرکے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، شیخ رشید کی جگہ کس شخصیت کو وزارت داخلہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

FOLLOW US