Saturday November 23, 2024

اعتزاز احسن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دے دیا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کے نوازشریف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں

اسلام آبا د: پاکستان پیپلز پارٹی اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دے دیا۔انہوں نے بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے تین رپورٹ پیپلز پارٹی کے خلاف دیں، ن لیگ نے تب اتنا شور مچایا کہ ن لیگ کرپٹ ہے پھر نوازشریف کی حکومت آئی تو میاں صاحب نے عادل گیلانی کو بوسنیا کا سفیر ان کی خواہش پر لگایا،وہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں، بوسنیا میں پاکستانی سفیر کا بھی بہت احترام ہوتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کبھی نوازشریف کے خلاف نہیں نہیں آئی،ن لیگ نے تو ہمارے خلاف بھی الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔ اعتزاز احسن نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزراء کا ردعمل حیران کن ہے۔

سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی تصاویر لیک، فروری کے آخر میں بکنگ متوقع

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے پوری حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور رپورٹ پر سوال اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر شہری کو معلوم ہے موجودہ وفاقی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نا مانوںکے رویے سے حقیقت تبدیل نہیں ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ نیب چیئرمین نے خود کہاتھا اس حکومت کے کرپشن کیسز کھلے تو یہ چل نہیں سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، بلین ٹری سونامی اور دیگر میگا کرپشن کیسز کی انکوائری ہوئی تو ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘کی اصلیت کھل کر سامنے آ جائے گی،احتساب کے ادراے پر تالا لگانے والے بڑھتی کرپشن کو جھٹلا رہے۔

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

FOLLOW US