Sunday November 24, 2024

احتجاجی مظاہرین پرتشدد، ایم کیو ایم نے وزیراعلی سندھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کردیا

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ (یم کیو ایم) نے اپنے کارکن کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔ ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، کارکن کی شہادت کے بعد یوم سیاہ کو یوم سوگ کے طور پر منائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے گنتی کے دن شروع ہوگئے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے شہری کی شہادت کی ذمہ دار سندھ پولیس ہے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ پر قتل کی ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ واضح رہے کہ مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے۔

’ ایسے لوگوں کو پارٹی کے اندر نہیں چھوڑنا‘پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو خبردار کردیا

لڑکی خود اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑی ۔۔ جانیں اس لڑکی کے بارے میں جو ہاتھ میں اپنی شادی کا اشتہار لیے گھوم رہی ہے

بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا فیصلہ۔نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان

FOLLOW US