Sunday November 24, 2024

پانچ دس پندرہ نہ بیس ،بھارت نےپاکستان کےکتنے یوٹیوب چینلز بندکردئیے اورکیوں،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئی دہلی : بھارت کی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی طرح کا ایک ایکشن دسمبر میں بھی لیا گیا تھا جب بھارت نے 20 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تھے۔بھارت کی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان کے ویوز کی تعداد 130 کروڑ سے زیادہ تھی۔ یہ پاکستان سے باہر سے آپریٹ کیے جا رہے تھے اور ان کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔اس موقع پر بھارتی وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکریٹری وکرم سہائے نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 35 یوٹیوب چینلز کے علاوہ دو ٹوئٹر ہینڈلز ، دو انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کیا گیا ہے

شاہ زیب قتل کیس ، سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی

ٹیو ٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، کس گاڑی کی کیا قیمت ہو گئی، جان کر پاکستانی اپنا سر پکڑ لیں گے

سال 2022 کو شریف خاندان کو کیسز میں سزاؤں کا سال قراردیدیا گیا

FOLLOW US