Sunday November 24, 2024

نوبیاہتا نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے گھر سے دو پاسپورٹ برآمد،مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

کراچی: کشمیر روڈ ڈکیتی کے واقعہ میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرکے خود کشی کرنے والے پولیس اہلکار فرزند علی جعفری کے گھر سے دو پاسپورٹ ملے ہیں،ملزم کچھ عرصہ قبل بھارت کا سفر بھی کرچکا ہے۔ متوفی کا دستاویزی نام سید فرزند علی زیدی ہے جبکہ وہ فرزند جعفری کے نام سے مشہور تھا۔غیر کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ نمبر ایف 815761 پر متوفی نے اکتوبر 1998 میں پڑوسی ملک کا تین ماہ کا ویزا حاصل کیا، متوفی فرزندعلی 11 اکتوبر 1998 کو پڑوسی ملک گیا اور 26 اکتوبر کو واپس آگیا۔ فرزند علی نے شاہ رخ کے قتل اور خودکشی کیلئے ایک ہی چائنا برانڈ سی ایف 98 پستول استعمال کیا۔ملزم کے زیراستعمال CF98 پستول لائسنس یافتہ تھا، جائے وقوعہ سے ایک خول اور سات گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ لاش کی تلاشی کے دوران تین ہزار روپے نقد اور شناختی کارڈ بھی ملا۔ فرزند علی ہیڈ کوارٹر ویسٹ سے ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ آفس میں سکیورٹی ڈیوٹی پر آتا تھا۔

’پہلے گھٹنوں میں درد،پھر جوڑوں میں اور اب کمر کا مسئلہ ‘ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا

جاز کے 14کروڑ ، ٹیلی نار 25کروڑ، زونگ کے7 کروڑ پاکستانی صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیک ، فروخت کیلئے پیش

عثمان مرزا تشدد کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

FOLLOW US