Sunday November 24, 2024

توہینِ رسالت ﷺکیخلاف روسی صدر پیوٹن کا جرات مندانہ بیان، وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک رابطے پر خصوصی شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس دوران دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گزشتہ سال ہونے والی گفتگو کو بھی دہرایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران توہین رسالتﷺ کیخلاف صدر پیوٹن کے بیان کو سراہا اور کہا کہ روس کےساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تجارتی واقتصادی تعلقات ،توانائی کےشعبےمیں تعاون پرتوجہ ہے۔گفتگو کے دوران پاک روس گیس پائپ لائن منصوبےکی جلدتکمیل کےعزم کااعادہ بھی کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی استحکام کیلئےاہم ہے،افغانستان کوسنگین انسانی اورمعاشی چیلنجز کا سامناہے،افغان عوام کیلئےبین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہم ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے افغانستان کےمالیاتی اثاثوں کےاجراکی اہمیت پربھی زور دیا جبکہ اس دوران دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک دورے کی دعوت بھی دی ۔

پشاور میں نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ، معروف عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی شہید

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

FOLLOW US