Sunday November 24, 2024

پی ایس ایل کے دوران کورونا پھیلا تولیگ 7 روز کیلئے معطل ہوگی، پروٹوکولز تیار

لاہور : کورونا کی تازہ لہر کے پیش نظر رواں ماہ شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کیلئے پروٹوکولز طے کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ افراد کیلئے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہو جائیں گے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کیلئے 10 روز کی آئسولیشن لازمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق میچ کے انعقاد کیلئے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا، 13 سے کم کھلاڑی دستیاب ہوئے تو میچ ممکن نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دوران کورونا پھیلنے کی صورت میں ایونٹ 7 روز کیلئے معطل ہو گا جسے ری شیڈول کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلئے 24 کھلاڑیوں کا ریزرو پول تیار ہوگا، ریزرو پول 20 جنوری سے ہی قرنطینہ میں داخل ہو جائے گا، اس ریزرو پول سے ضرورت پڑنے پر ہی کھلاڑیوں کو لیا جا سکے گا، یہ ریزرو پول مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال 27 فروری تک ہی ایونٹ ختم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

6.9کا بدترین زلزلے سے دیوار چین کا ایک حصہ گرگیا

حکومت لڑکھڑا گئی، ایکساتھ چار اہم ترین رہنما نا اہل۔۔؟؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

ٹرین کا خوفناک حادثہ، کس سے ٹکرا گئی؟ امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئیں

FOLLOW US