Friday April 19, 2024

ٹرین کا خوفناک حادثہ، کس سے ٹکرا گئی؟ امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئیں

لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک ٹرین چھوٹے سیسنا طیارے سے ٹکرا گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیسنا طیارہ ٹھیک سے اڑان نہیں بھرپایا اور ریلوے ٹریک پر کریش لینڈ کرگیا۔ طیارے نے جیسے ہی لینڈنگ کی اس کے تھوڑی ہی دیر بعد ٹرین بھی آگئی۔ واقعے کی ویڈیو بنانے والے 21 سالہ میوزک کمپوزر لوئس جمینز کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹرین اور طیارے کی ٹکر ہونے سے چند سیکنڈز پہلے پائلٹ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ٹرین نے طیارے کے پرخچے اڑا دیے اور میں اس کے اڑنے والے ٹکڑوں کی زد میں آکر مرتے مرتے بچا۔

شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

سعودی عرب میں نیم عریاں لباس میں غیرملکی رقاصاؤں کا رقص

آسٹریلوی حکومت عدالتی حکم کے باوجود نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر بضد

FOLLOW US