Sunday November 24, 2024

نیویارک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی، آگ کس طرح لگی ؟

نیویارک:نیویارک کے رہائشی اپارٹمنٹس میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نیویارک کے علاقے ’’برونکس‘‘ میں واقع رہائشی بلڈنگ میں پیش آیا ، ابتدائی طور پر یہ کہا جارہاہے کہ آگ ہیٹر میں خرابی کے باعث بھڑکی ۔فائر ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ آگ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل میں صبح 11 بجے کے قریب جڑواں اپارٹمنٹ میں لگی ، فائرفائٹرز کی ٹیمیں محض تین منٹ میں موقع پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا آغازکیا ۔ آتشزدگی کے باعث کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، آگ پر قابو پانے کیلئے شہر کے تقریبا 200 فائر فائٹرز نے مہم میں حصہ لیا ۔ کمشنر نیگرو کا کہناتھا کہ آگ تیسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ کے بیڈ روم سے آتشزدگی کا آغاز ہوا ، جہاں کمرے میں ہیٹر استعمال کیا جارہا تھا ، جب آگ لگی تو مکین گھر کو کھلا چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ، کھلے دروازے آگے کیلئے ایندھن ثابت ہوئے اور اس نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا جبکہ دھواں پوری بلڈنگ میں بھر گیا ۔

الیکشن سے پہلے نوکریاں ہی نوکریاں، بیروزگار جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

بھارت میں دوست برقع پہن کر دلہا سے بغل گیر ہوگیا، دلہن پریشان

کیا واقعی مری میں ہوٹل مالکان نے 20 سے 50 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا؟ صحافی نے رسید شیئر کردی

New York,Fire

FOLLOW US