Sunday January 19, 2025

بھارت میں دوست برقع پہن کر دلہا سے بغل گیر ہوگیا، دلہن پریشان

نئی دہلی: بھارت میں شادی کی تقریب میں ایک برقع پوش خاتون نے دلہا سے بغل گیر ہو کر جہاں ایک طرف تو مہمانوں کو پریشان کردیا، وہیں دلہے کو بھی بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس واقعے کی ویڈیو نے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں ایک برقع پوش خاتون اسٹیج پر چڑھ کر پہلے دلہن سے ملتی ہیں، اس کے بعد دلہے سے معانقہ کرتی ہیں۔ خاتون کی اس حرکت سے دلہا بوکھلا جاتا ہے جبکہ دلہن اور شادی میں موجود افراد بھی الجھن میں دکھائی دیتے ہیں۔اس کے بعد نقاب پوش خاتون جب اپنا نقاب ہٹاتی ہیں تو نقاب کے پیچھے سے دلہا کا دوست نکلتا ہے، جس کے بعد پریشان مہمانوں کے چہرے کی رونق واپس آتی ہے اور سب ہنسنے لگتے ہیں۔

کیا واقعی مری میں ہوٹل مالکان نے 20 سے 50 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا؟ صحافی نے رسید شیئر کردی

ٹاپ 5 بہترین بلے باز، رکی پونٹنگ ، سائمن کیٹچ نے بابراعظم کو نظرانداز کردیا

میں ماں نہیں بننا چاہتی، کیا ہر عورت کے لئے ماں بننا ضروری ہے؟ مشہور نیوز اینکر نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

FOLLOW US