مری : سوشل میڈیا پر مری کے برفانی طوفان میں پھنسنے والے سیاحوں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 20 سے 50 ہزار روپے تک وصول کیا۔ اس حوالے سے اب ایک صحافی نے ہوٹل کی رسید بھی شیئر کردی ہے جس سے صورت حال کو سمجھنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ صحافی نورالعین دانش نے مری کے ایک ہوٹل کی رسید شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیملی سے 20 ہزار روپے کرایہ وصول کیا گیا۔ صحافی نے کہا ” مری کی قیامت خیز رات میں بغیر ہیٹر اور گرم پانی کے ایک کمرے کا 20 ہزار کرایہ ،ساتھ اگلے روز بارہ بجے کمرہ خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ہوٹل کا کارڈ بل سمیت موجود ہے ، اب دیکھتے ہیں انتظامیہ اس پر کیا ایکشن لے سکتی ہے۔” خیال رہے کہ جمعہ کو مری میں آنے والے برفانی طوفان کے باعث 22 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سوشل میڈیا پر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مری کے ان بے حس ہوٹل مالکان کو بھی اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے راتوں رات کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا جس کے باعث لوگ سڑکوں پر مرنے لگے۔
ٹاپ 5 بہترین بلے باز، رکی پونٹنگ ، سائمن کیٹچ نے بابراعظم کو نظرانداز کردیا
سانحہ مری 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق
سانحہ مری 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق
مری کی قیامت خیز رات میں بغیر ہیٹر اور گرم پانی کے ایک کمرے کا 20 ہزار کرایہ ،ساتھ اگلے روز بارہ بجے کمرہ خالی کرنے کا حکم بھی ساتھ دیا گیا۔ہوٹل کا کارڈ بل سمیت موجود ہے ، اب دیکھتے ہیں انتظامیہ اس پر کیا ایکشن لے سکتی ہے@CS_Punjab @OfficialDPRPP #Murree #murreetragedy pic.twitter.com/F7PddYY8Vn
— Noorulamin Danish (@Noorulamin000) January 9, 2022