Sunday January 19, 2025

ٹاپ 5 بہترین بلے باز، رکی پونٹنگ ، سائمن کیٹچ نے بابراعظم کو نظرانداز کردیا

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹرز رکی پونٹنگ اور سائمن کیٹچ نے اپنے ٹاپ 5 بہترین بیٹرز کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم کو شامل نہیں کیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جو روٹ جب کہ کیٹچ نے مارنس لبوشین کو اپنا فیورٹ بیٹر قرار دیا، بابراعظم سردست ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹر ہیں جب کہ ٹی 20 میں وہ اپنی ٹاپ پوزیشن حال ہی میں ڈیوڈ مالان کے ہاتھوں کھونے کے بعد دوبارہ حاصل کرچکے ۔ واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کپتان ٹیسٹ میں بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے 8ویں بہترین بیٹر بنے ہوئے ہیں۔ 47 سالہ رکی پونٹنگ کے ٹاپ 5 میں روٹ، مارنس لبوشین، کین ولیمسن، سٹیو سمتھ اور ویرات کوہلی موجود ہیں، 46 سالہ سائمن کیٹچ نے لبوشین، روٹ، ولیمسن، روہت شرما اور سٹیو سمتھ کو منتخب کیا۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

میں ماں نہیں بننا چاہتی، کیا ہر عورت کے لئے ماں بننا ضروری ہے؟ مشہور نیوز اینکر نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

سانحہ مری 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق

FOLLOW US