Sunday January 19, 2025

سانحہ مری 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق

مری : سانحہ مری میں ایک اور ہنستا بستا گھر اُجڑ گیا، 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کو جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، وقت کے اس ملبے سے کئی المناک کہانیوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، یہ واقعہ مردان کے ایک گھرانے پر بھی قیامت ڈھا گیا۔مری جانے والا نوجوان اسد مردان کا رہائشی اور 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ اسد کی2 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا جو سریے کا کاروبار کرتا تھا۔ چھ ماہ قبل ہی اس کے گھر ایک نئی زندگی نے جنم لیا تھا، اس کا بیٹا تو ابھی اپنے باپ کے لمس سے صحیح طرح آشنا بھی نہ ہوا تھا کہ وہ سایہ ہی سر سے اٹھ گیا۔اس کے گھر والے اسد کی آمد کے منتظر تھے کہ سانحہ مری نے ان کے اس انتظار کو زندگی بھر نہ ختم ہونے والے انتظار میں تبدیل کردیا ہے۔

ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے، حکومت کا اعتراف جب تک قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی

دوسری جانب برف کے ڈھیر تلے دبی نوجوان لڑکی معجزاتی طور پر زندہ بچ نکلی،مقامی رضاکاروں کی جانب سے لڑکی کی آواز سن کر اُسے برف کے نیچے سے نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو مقامی رضاکاروں نے مل کر برف کے ڈھیر کے نیچے سے زندہ نکال لیا ہے۔ اس ویڈیو میں لڑکی کی آواز سنی جا سکتی ہے، جبکہ مقامی رضاکار برف کو ہٹانے میں مصروف ہیں، تھوڑی سی کھدائی کے بعد ہی لڑکی کے جسم کا کچھ حصہ دکھائی دینے لگتا ہے اور کچھ دیر کی مزید کھدائی کے بعد لڑکی کو برف کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ مری میں گاڑیوں میں بیٹھے 22افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق7 جنوری کو مری میں 16گھنٹے میں4 فٹ برف پڑی،3 جنوری سے7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزارگاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈمینجمنٹ نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے، جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گاڑیوں میں بیٹھے 22 افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، مری جانے والی 21 ہزارگاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔

یہ توہوناہی تھا،پی ایس ایل7: نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کیاکام کردیاگیا،شہرقائد کے باسی دیکھ کرحیران رہ گئے

مری کی شدید برفباری میں زندگی کی بازی ہار جانے والے 4دوستوں کے آخری پیغام نے غمگین کردیا

ہمایوں سعید نیٹ فلکس پر آنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے، لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھائیں گے

FOLLOW US