Sunday November 24, 2024

یہ توہوناہی تھا،پی ایس ایل7: نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کیاکام کردیاگیا،شہرقائد کے باسی دیکھ کرحیران رہ گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پی سی بی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی بھی نصب کردی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے داخلی راستے پر اسٹار کھلاڑیوں کی تصاویر کے ہمراہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کرنے کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کی طویل القامت ٹرافی بھی لگائی گئی ہے۔اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7کامیلہ 27جنوری سےکراچی میں سجےگا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مری کی شدید برفباری میں زندگی کی بازی ہار جانے والے 4دوستوں کے آخری پیغام نے غمگین کردیا

ہمایوں سعید نیٹ فلکس پر آنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے، لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھائیں گے

منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام‘ بھاری رقم بیرون منتقلی سے قبل ہی پکڑی گئی

FOLLOW US