Sunday January 19, 2025

منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام‘ بھاری رقم بیرون منتقلی سے قبل ہی پکڑی گئی

اسلام آباد : اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری رقم بیرون منتقلی سے قبل ہی پکڑ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والی فیملی سے 2 کروڑ 36 لاکھ روپے برآمد کرلیے ، فیملی نے یہ رقم ہینڈ کیری بیگز میں چھپا رکھی تھی ، ملزمان کو برآمد رقم سمیت کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گی۔ دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی، جب کہ مجرم کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ، منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر ملزم کو دو سال کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی آر کو مالک رائے ٹریڈنگ کمپنی باجوڑ خیبر پختونخواہ حبیب اللہ سے متعلق مالیاتی معلومات کا علم ہوا جس سے پتہ چلا کہ ملزم کے کیش اور بینک ٹرانزیکشن اس کی کاروباری پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے ، ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس کی کل رقم دو ارب 9 کروڑ روپے تھی جبکہ اس نے ٹیکس سال 2015ء میں صرف 1 لاکھ 92 ہزار 877 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

سانحہ مری،’’ عمران خان کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے‘‘ذرا بھی غیرت ہوتی تومستعفی ہوجاتے، حافظ حمداللہ

ڈائریکٹوریٹ نے ٹیکس قوانین کے تحت ابتدائی تحقیقات کیں تو ملزم کے 6 مزید بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ، ان بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بڑی ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس کی کل رقم 2090 ملین روپے تھی ملزم نے آمدن اور بینک اکاؤنٹس کو چھپایا اور ٹیکس اتھارٹیز کو غلط معلومات فراہم کیں ، ملزم نے آمدن اور بینک اکاؤنٹس کو چھپایا اور ٹیکس اتھارٹی کو غلط معلومات فراہم کیں جس پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کارروائی کا آغا ز کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بینک اکاؤنٹس کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کی شق 8 کے تحت ضبط کر لیا گیا اورایکٹ کی شق 9 کے تحت تفتیش مکمل ہونے پر فائنل چلان پیش کرکے انکم ٹیکس آرڈی ننس 2001ء کی شق 203 کے تحت دائر کردہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے مقدمہ کا ٹرائل 30 نومبر 2021ء کو مکمل ہوا جس کے نتیجہ میں ملزم کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی شق 4 کے تحت دو سال کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا۔

قصور واقعی عوام کا ہے جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی، سانحہ مری کے بعد اقرارالحسن کا بھی طنز، حکومت کو کھری کھری سنادیں

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، برف کے ڈھیر تلے دبی نوجوان لڑکی معجزاتی طور پر زندہ بچ نکلی

FOLLOW US