Sunday November 24, 2024

مری کی شدید برفباری میں زندگی کی بازی ہار جانے والے 4دوستوں کے آخری پیغام نے غمگین کردیا

مری : بھائیوں مری نہ آؤ، پھنس جاؤ گے، مری کی شدید برفباری میں زندگی کی بازی ہار جانے والے 4دوستوں کے آخری پیغام نے غمگین کردیا، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق مری کی شدید برفباری میں زندگی کی بازی ہار جانے والے چار دوستوں کے آخری پیغام نے غمگین کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز مری میں شدید برفباری اور آکسیجن کمی کے باعث بچوں سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مردان کے چار دوست سہیل ولد فضل رحمان ،اسد ولد زمان شاہ، بلال ولد غفار مردان اور بلال حسین ولد غوث خان شامل تھے۔ چاروں دوستوں نے مری میں برفباری کے دوران خوب موج مستی کی، حالات خراب ہوئے تو ان کا حوصلہ پست نہ ہوا انہوں نے اپنی کار میں بیٹھ ایک ویڈیو وائرل کی، جو کہ ان کی آخری ویڈیو ثابت ہوئی۔
ویڈیو میں نوجوان کار میں بیٹھ کرپشتو گیت گنگناتے ہوئے پیغام دے رہےہیں کہ بھائیوں مری نہ آؤ، پھنس جاؤگے، اپنی گاڑیوں کو دھکےلگانے پڑیں گے،بسترمیں سوجاؤ اور نمازپڑھو۔

ہمایوں سعید نیٹ فلکس پر آنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے، لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھائیں گے

اس سے قبل چاروں نوجوانوں کی برف باری میں لی گئی آخری سیلفی بھی وائرل ہوئی تھی، جاں بحق اسد ،محمد بلال ، سہیل اور بلال حسین کی میتیں بھی آبائی علاقے پہنچائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا، چاروں دوستوں کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔واضح رہے کہ سانحہ مری، گاڑیوں میں بیٹھے 22افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق7 جنوری کو مری میں 16گھنٹے میں4 فٹ برف پڑی،3 جنوری سے7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزارگاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈمینجمنٹ نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے، جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گاڑیوں میں بیٹھے 22 افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، مری جانے والی 21 ہزارگاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔

منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام‘ بھاری رقم بیرون منتقلی سے قبل ہی پکڑی گئی

دوسری جانب مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ‘ 90 فیصد سڑکیں کھل گئیں، یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بتائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے ، 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ، جس کے لیے ریسکیو کا کام پاک فوج اور سول اداروں سب نے مل کر سرانجام دیا جب کہ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی ، جس کی بدولت سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے ، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔دوسری طرف سانحہ مری کے بعد کاغان، ناران اور شوگران میں سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ، خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات شوگران، ناران، کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کے داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں مین سیاحوں کے داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم ریسکیو یا ایمرجنسی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

سانحہ مری،’’ عمران خان کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے‘‘ذرا بھی غیرت ہوتی تومستعفی ہوجاتے، حافظ حمداللہ

https://youtu.be/aOY14aZt8nI

FOLLOW US