Sunday November 24, 2024

عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدت گزارے بغیر شادی کو بے قاعدہ یا فاسد کہا جا سکتا ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری امیر بخش کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کی سابقہ بیوی آمنہ کی شادی کو باطل اور زنا قرار دیا جائے، کیوں کہ انھوں نے طلاق کے بعد عدت گزارے بغیر ہی شادی کر لی ہے۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کر دی، اور فیصلہ سنایا کہ عدت گزارے بغیر شادی کو باطل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

طیارے کی سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ۔ کتنے افرادزخمی ہوگئے۔اسلامی ملک سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سابقہ بیوی نے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لے کر اگلے روز اسماعیل سے شادی کر لی، جو شرعی قوانین کے منافی ہے لہٰذا اس کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کیا جاٸے ۔تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار کے مؤقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی یہ شادی باطل نہیں، عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ عدت مکمل کیے بغیر شادی ناپسندیدہ ہے اور اس کے اپنے نتاٸج ہو سکتے ہیں مگر ایسا کرنے والے جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ میں کونسانیا قانون متعارف کروادیا۔۔۔شائقین کرکٹ کے لئے دلچسپ خبر

ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دینگےبلکہ کیاکام کریں گے ،وزیرخزانہ شوکت ترین نے بڑااعلان کردیا

مسلم لیگ ن سے پرانی دوستیاں ہیں جو ایسے ہی چلیں گی ، ’جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے‘ جہانگیر ترین

FOLLOW US