Monday January 20, 2025

طیارے کی سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ۔ کتنے افرادزخمی ہوگئے۔اسلامی ملک سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

تہران: طیارے کو فنی خرابی کے باعث اصفہان شہر کی ایک سڑک پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، لینڈنگ کے دوران 5 مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق نجی کمپنی کے طیارے نے مشہد سے اڑان بھری تھی،طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان کی ایک سڑک پرایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے میں 119 مسافرسوارتھے، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران 5 مسافرمعمولی زخمی ہوگئے تھے۔عملے نے مسافروں کو ہوا بھری سیڑھیوں کی مدد سے طیارے سے باہرنکالا۔خیال رہے کہ گزشہ برس بھی ایک ایرانی طیارے کوفنی خرابی کی وجہ سے ائیرپورٹ سے باہرسڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق اورعالمی پابندیوں کے باعث اسپئیرپارٹس بھی نہیں خریدے جاسکے اور ہوائی کمپنیوں کے پاس موجود طیارے بھی پرانے ہوچکے ہیں

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ میں کونسانیا قانون متعارف کروادیا۔۔۔شائقین کرکٹ کے لئے دلچسپ خبر

ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دینگےبلکہ کیاکام کریں گے ،وزیرخزانہ شوکت ترین نے بڑااعلان کردیا

مسلم لیگ ن سے پرانی دوستیاں ہیں جو ایسے ہی چلیں گی ، ’جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے‘ جہانگیر ترین

FOLLOW US