Thursday May 2, 2024

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ میں کونسانیا قانون متعارف کروادیا۔۔۔شائقین کرکٹ کے لئے دلچسپ خبر

اسلام آباد: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سلو اوورریٹ پر سزا کا اعلان کردیا ہے، سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا قانون متعارف کرادیا ہے، نئے قانون کے تحت سلو اوور ریٹ پرایک اضافی فیلڈر دائرے میں رکھنےکی پینالٹی ہوگی اور سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔آئی سی سی کے مطابق قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہو گا۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی پلئینگ کنڈیشن بھی متعارف کرادی ہیں، آئی سی سی گورننگ باڈی کی جانب سے اننگز کے دوران پانی کے لیے ایک آپشنل وقفہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اننگز کے درمیان 2 منٹ 30 سیکنڈ کے لیے پانی کا اضافی وقفہ بھی لیا جاسکتا ہے۔آئی سی سی کے ان قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں جن پر آئی سی سی کمیٹی نے غور کے بعد منظور کیا۔ اس سے قبل انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تحت دا ہنڈرڈ مقابلوں میں اس قانون کو لاگو کیا گیا ہے۔

ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دینگےبلکہ کیاکام کریں گے ،وزیرخزانہ شوکت ترین نے بڑااعلان کردیا

مسلم لیگ ن سے پرانی دوستیاں ہیں جو ایسے ہی چلیں گی ، ’جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے‘ جہانگیر ترین

ہماری حکومت کے لیے آئندہ 3 ماہ انتہائی اہم ہیں، کیا ہونےوالاہے؟ وزیراعظم عمران خان دبنگ نے اعلان کردیا

FOLLOW US