Sunday November 24, 2024

پاکستان میں جعلی ادویات کی بھرمار ہونے کا انکشاف،پاکستانی مارکیٹ میں 4 ہزار 800 سے زائد قسم کی ادویات غیر معیاری، 454 ادویات جعلی نکلیں

لاہور : پاکستان میں جعلی ادویات کی بھرمار ہونے کا انکشاف، سرکاری تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں 4 ہزار 800 سے زائد قسم کی ادویات غیر معیاری، 454 ادویات جعلی نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے حوالے سے ایک تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سرکاری تھنک ٹینک نے ملک میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ سرکاری تھنک ٹینک کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں 4 ہزار 800 سے زائد قسم کی ادویات غیر معیاری پائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 6 سالوں کے دوران ملک میں فروخت ہونے والی 454 ادویات جعلی بھی نکلی ہیں۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ٹیکس نہ دینے والے اراکین کے نام سامنے آ گئے ،بڑے بڑے نام شامل

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی تحقیق کے مطابق تقریباً 222 غلط برانڈ کی ادویات مارکیٹ میں پائی گئی ہیں، جبکہ 1710 ادویات کی وارنٹی غلط دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 34 ادویات مارکیٹ سے واپس اٹھائی گئی جبکہ رواں برس میں ایسی ادویات کی تعداد 4 تھی۔ پاکستان میں ڈریپ کی جانب سے ابھی تک ادویات کی مقامی تیاری کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہیں جس کے باعث مقامی سطح پر بین الاقوامی ادویات کی تیاری کا رجحان زیادہ پنپ نہیں سکا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں ہر سال 11 ارب ڈالر کی غیر ملکی ادویات مقامی سطح پر بنائی جاتی ہیں، جبکہ پاکستان اس معاملے میں بہت پیچھے ہے۔ پاکستان میں سالانہ میں 50 لاکھ ڈالر کی ادویات تیار کی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان میں ادویات کے شعبہ میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی بتائی گئیں، جو انتہائی مایوس کن ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ادویات کے شعبہ میں گذشتہ 20 برسوں کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر صرف 28 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو سکی۔

باجی چھوڑو فنڈنگ کو، اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو، مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر شہزاد اکبر بھی میدان میں آگئے

پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت، ڈالر جلد 5 روپے تک گرنے کا امکان

FOLLOW US