کراچی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کہتی ہے کہ سندھ میں 20 ارب کی گندم چوری ہوئی، سندھ حکومت کہتی ہے گندم چوہے کھاگئے، مجھے معلوم نہیں یہ انسانی چوہے تھے یا کون تھے؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون غیرآئینی اور نامکمل جمہوریت ہے، سندھ میں مقامی حکومت کا قانون آئین پر پورا نہیں اترتا۔ سندھ بلدیاتی بل کے خلاف درخواست جمع کردی ہے، سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی ختم کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے لیے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات میں بہت اضافہ کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر سیاست لے کر نہیں آتا اور کسی صوبے سے تفریق بھی نہیں کرتا، 7 کروڑ 15 لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی ہے، ویکسی نیشن کی مہم کو مکمل کرنے کے لیے 250 ارب روپے خرچ کیے۔
23 مارچ کو پوری قوم مہنگائی کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کریگی ، فضل الرحمان
گریٹراقبال پارک میں ایک اورشرمناک واقعہ۔۔گرفتاریوں کی اطلاعات
بگ بیش لیگ میں پاکستانی ٹیم کے باولر محمد حسنین نے تباہی مچا دی ، شور مچ گیا