نئی دہلی: بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے لمبے عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے میں کرکٹ بورڈ ملوث تھا۔ ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2011 کے بعد زیادہ وقت ٹیم سے باہر رہے،جس میں کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی اس میں ملوث ہیں۔ہر بھجن سنگھ نے چند روز قبل ہی ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ہربھجن سنگھ کا شمار بھارت کے کامیاب ترین باؤلرز میں ہوتا ہے،انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنا لوہا منوایا۔ ہر بھجن سنگھ نے بھارت کی جانب سے اپنا آخری میچ 2016 میں کھیلا تھا۔
71سالہ عورت نے 3ہفتے کی ملاقات کے بعد 17سالہ لڑکے سے شادی کرلی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری