Sunday November 24, 2024

حکومت کا ملازمین کو ماہانہ 50ہزار روپے الاؤنس دینے کا اعلان۔۔ سرکاری اداروں کےملازمین کیلئےبڑی خوشخبری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے(663.75ملین) 118 ارب روپے کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اساتذہ کو ماہانہ 25 ہزار تنخواہ دی جائے گی۔ سندھ کابینہ نے جماعت گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے 1200 انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، تمام انٹرن 318 بوائز اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکولز میں تعینات ہونگے۔ انٹرنز اس وقت تک کام کریں گے جب تک سندھ پبلک سروس کمیشن سے مضامین کے ماہرین کی تقرری ہوجائے جبکہ فیصلہ لیا گیا کہ ہر ایک انٹرنی کو 50 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جائیگا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ 240فزکس، 240کیمسٹری، 120ریاضی، 120بائیولوجی، 240 انگریزی، 60پاکستان اسٹڈیز ، 60 اسلامیات، 60سندھی اور 60اردو کے بھرتی ہوں گے۔

ہلکی بارشیں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیا ت نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں پر حکومت نے بجلیاں گرا دیں، چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں کتنا اضافہ اور بڑی گاڑیاںکتنی مہنگی ہوگئیں؟

“عامر لیاقت کی حالت تشویشناک” پی ٹی رکنِ قومی اسمبلی کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ

FOLLOW US