اسلام آباد: ملک بھر میں بوٹ پالش کی گونج، اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری رہتی ہے، اس بار وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے،مسلم لیگ ن پاکستان کا تاریک دور ہے، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، جب روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے، پاکستان میں یہی ہوا ہے۔پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں میں بیلٹ کا استعمال کے ساتھ ساتھ کبھی بلٹ تو کبھی بوٹ کے کردار پر بات ہوتی ہے،جبکہ سیاست میں امی ابو کا کردار بھی سامنے آتا رہاہے،دوسری جانب ن لیگ بھی پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے تیر چلارہی ہے،ن لیگ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے باقاعدگی سے مہم چلائی ہے، جبکہ کے پی انتخابات میں ںاکامی کے بعد بھی کہا جارہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی سے تنگ آچکے ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کے خلاف جیت کا پاکستان کو بڑا نعام مل گیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر ہربجن سنگھ نے اچانک تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔۔۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021