اسلام آباد: سندھ میں گیس کی بندش کے معاملے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے درمیان ناراضی کا معاملہ حل ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ اور حماد اظہر کے درمیان معاملہ حل کروا دیا ہے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات کے دفتر میں ان کی ملاقات کرائی گئی، جس میں عامر کیانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کراچی میں گیس پریشر نہ ہونے کا معاملہ سامنے رکھا، اور کہا ہمارے کراچی میں گیس کے مسائل ہیں، کراچی کی عوام کو گیس ملنی چاہیے، میرا آپ سے صرف اتنا شکوہ ہے۔
امیر جماعت نے روسی صدر کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بیان کو خوش آئند قرار دے دیا
حماد اظہر نے ملاقات میں کہا آپ میرے بڑے بھائی ہیں اور آپ کے ساتھ پرانا تعلق ہے لیکن کراچی میں انڈسٹری نے سٹے آرڈر لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے گیس پریشر کے مسائل ہیں، سوئی سدرن کو بولا ہے کہ لیگل ٹیم کے ذریعے سٹے ختم کروایا جائے۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں معاملات کو مل کر حل کرنا ہے، ایک دوسرے کا دفاع کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے جلد کراچی میں گیس مسئلہ حل کروانے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بحران پر کھل کر اظہار خیال کیا گیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اراکین نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے ،گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے رویے کی شکایت کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے تاہم حماد اظہر سے مشکل۔ جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ، ایک شخص کی دو نوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئیں