Sunday November 24, 2024

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے کیس میں گرفتار 64 افراد کو رہا کر دیا گیا

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا سے متعلق کیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا کیے گئے افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دیکھائی دیے تھے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 3 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

وزیراعظم کے انٹرویو نے امریکی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم کو واشنگٹن آنے کی باضبطہ دعوت ملنے کا امکان

بلدیاتی الیکشن میں شکست، عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور پارلیمانی بورڈ تحلیل کر دیے

FOLLOW US