Wednesday January 22, 2025

بلدیاتی الیکشن میں شکست، عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور پارلیمانی بورڈ تحلیل کر دیے

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کارکردگی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں اور پارلیمانی بورڈ تحلیل کر دیے ۔چیف آرگنائزر سمیت تمام عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کو خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا، خیبرپختونخوا میں میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ بانٹے گئے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کلچر پی ٹی آئی میں آجائے تو پھر ان میں اور ہم میں فرق نہیں رہے گا، آئندہ مقامی قیادت کسی امیدوار کے رشتہ دار کی نامزدگی کا فیصلہ نہیں کرے گی ، عمران خان آئندہ ٹکٹوں کی خود تقسیم کرینگے ۔

وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ، زمینی آمدورفت محدود اور سیکورٹی بڑھادی گئی

فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی ایک نئی آئینی 21رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں علی امین ، اسد قیصر، فوادچودھری ، سیف اللہ نیازی، اسدعمر ، عثمان بزدار ، عمران اسماعیل اور علی زیدی کمیٹی میں شامل ہوں گے ، اس کمیٹی کے بعد نئی تنظیم سازی کی جائے گی ۔ پی ٹی آئی قومی اور وفاقی جماعت کا درجہ رکھتی ہے ، ملک میں 1100سے 1200 تک ٹکٹ دیئے جاتے ہیں، تحریک انصاف کے سوا کوئی اور جماعت اتنے ٹکٹ ہی نہیں دے سکتی، تمام صوبوں میں ایک ہی جماعت ہے اور وہ پی ٹی آئی ہے ، پیپلزپارٹی صرف سندھ اور ن لیگ صرف پنجاب کی پارٹی ہے۔

امید ہے فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے، ان کی سینیٹ کی نشست بھی پی پی کے پاس ہوگی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

FOLLOW US