لاہور : پنجاب حکومت نے مستقل سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کے لیے لاکھوں روپے بہبود فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری آئی ہے۔پنجاب حکومت نے مستقل سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کے لیے لاکھوں روپے بہبود فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف بہبود فنڈز میں ادا کیے جائیں گے۔درخواستیں یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک صوبائی بیناولنٹ فنڈ کے دفتر جمع کروائی جا سکیں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلباء کو 50 ہزار روپے تک وظیفہ لگایا جائے گا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے بہبود فنڈ کے نام پر ماہانہ کٹوتیاں کی جاتی ہیں۔وظائف کی ادائیگی بہبود فنڈ کی مد میں کی جانے والی کٹوتیون میں سے کیے جائیں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے
لکی مروت، تحصیل سب ڈویژن میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہو گیا
پرینتھا کمار ا کا قتل ، مولانا طارق جمیل نےکس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ؟پوری قوم شرمسار