لاہور : معروف فلم سٹارمیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے،اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔
صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ آگیا
’جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے ‘رانا تنویر حسین نے حیران کن دعویٰ کردیا