Sunday November 24, 2024

“حملہ آوروں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، فائرنگ ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھی” شبلی فراز نے ساری حقیقت بیان کردی

پشاور : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کیا، انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی۔ مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ گفتگو میں شبلی فراز نے خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا کہ وہ کوہاٹ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے، جب واپس پشاور آ رہے تھے تو ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کا حلیہ مختلف قسم کا تھا اور انہوں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی ۔ یقین نہیں آ رہا کہ کیسے نکل کر پشاور پہنچے۔ خیال رہے کہ شبلی فراز پر شام چھ بجے درہ آدم خیل میں حملہ ہوا تھا۔ وفاقی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا تھا۔ شبلی فراز پر حملے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا ۔

بندروں کے ہاتھوں 250 کتوں کا قتل، محکمہ جنگلات نے قاتل بندروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

کے پی بلدیاتی الیکشن، تحصیل کونسل کا پہلا مکمل نتیجہ آگیا، پی ٹی آئی کو شکست

بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتی ؟ ثانیہ مرزا نے پہلی بار حیران کن وجہ بتا دی

FOLLOW US