Monday November 25, 2024

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کا اہم ترین اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد : افغانستان کی صورتحال پر سعودی عرب کی تجویز اور پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کی کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں میں شرکت کے لیے سعودی عرب ، انڈونیشیا، بوسنیا، ملائیشیا، ترکمانستان اور کرغزستان کے حکام اسلام آباد پہنچ گئے،کابل سے افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ان کے علاوہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرلز بھی شرکت کریں گے۔یہ غیر معمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس کے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کیلئے ہال کو مسلم ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔اجلاس کا افتتاحی سیشن دن ساڑھے 11 بجے ہو گا جس سے وزیراعظم عمران خان کلیدی خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے

گورنرسندھ نے شریف خاندان کو ڈبل شاہ کے بعد کرپشن کا بے تاج بادشاہ قرار دے دیا

جبکہ شام ساڑھے 6 بجے اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس غیر معمولی اجلاس کی وجہ سے ہفتہ اور پیر کو اسلام آباد کی سطح پر مقامی تعطیل کی گئی ہے۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔اس اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں عام شہریوں کا داخلہ بند ہو گا۔ اس دوران میٹرو بس سروس کے اسلام آباد میں ابتدائی تین سٹیشن اور تمام ہائیکنگ ٹریکس بند رہیں گے۔ اجلاس کے دوران شاہراہ دستور ٹریفک کیلئے بند ہو گی۔

فاف ڈو پلیسی، معین علی اور سنیل نارائن پی ایس ایل کے بجائے بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

FOLLOW US