Sunday November 24, 2024

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی ریکارڈ

پشاور: گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نومبر میں اکتوبر کی نسبت گاڑیوں کی فروخت میں 11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سب سے زیادہ فروخت میں کمی 1000 سی سی سے کم کی کاروں میں ہوئی، پشاور کے مختلف بارگین سینٹرز ویران ہو کر رہ گئے ہیں یونیورسٹی روڈ ،چارسدہ روڈ ، پشاو رکینٹ ،رنگ روڈ پر بارگین سینٹروں میں گاڑیوں کی خرید و فروخت میں 80فیصد تک کمی آ گئی ہے اعداد وشمار کے مطابق پچھلے ماہ نومبر میں مجموعی طور پر 18 ہزار 714 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر میں 21 ہزار 2 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ نومبر میں مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اعداد وشمار کے مطابق کہ 1300 سی سی کی ایک ماہ میں 8 ہزار 102 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو اکتوبر میں 8 ہزار 619 یونٹ تھی، جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیوں میں 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور نومبر میں 1000 سی سی سے نیچے کی کیٹیگری میں 14 ہزار 552 کار فروخت ہوئے جبکہ اکتوبر میں 16 ہزار 342 کاریں فروخت ہوئیں۔

پاکستان کیلئے کونسا آخری کام کرنا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے مبینہ دھاندلی، خاتون پریزائڈنگ آفیسر شوہر سمیت گرفتار

ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی؛ پاکستان اور کوریا کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

FOLLOW US