پشاور : خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل مبینہ دھاندلی کے معاملے پر خاتون پریزائڈنگ آفیسر اور اس کے شوہر کر گرفتار کرلیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ تحصیل گور گھٹڑی میں نیبر ہڈ کونسل 33 اور 34 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے نشان پر ٹھپے لگا ئے جا رہے ہیں۔ معاملہ سامنے آتے ہی صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پریزائڈنگ آفیسر اور ان کے شوہر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تمام مواد نئے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ابھی پولنگ ہی شروع نہیں ہوئی تو دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے، کوئی بیلٹ پیپر خراب نہیں ہوا، امن خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیراعظم کی پیپلز پارٹی پر تنقید ،شازیہ مری نےجوابی حملہ کرتے ہوئےسنگین الزام عائدکردیا
جنید صفدر کی شادی کے اخراجات کھوکر برادان نے برداشت کیے سینئر صحافی
متوقع شکست دیکھ کر پی ٹی آئی نے پشاور میں میئر کے بیلٹ پیپر پر رات سے ہی ٹھپے لگنے شروع کردیئے
این سی 33 اور 34 میں پولنگ سٹیشنز میں دھاندلی کے نعرے
پولنگ سٹیشن میں ٹھپے لگنے کی اطلاعات پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے ، pic.twitter.com/oHfp4uZdyo— Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) December 18, 2021