Sunday November 24, 2024

بابراعظم اور محمد رضوان کا نیا ریکارڈ ، روہت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بناکر بھارتی اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔ اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں۔

کورونا کا کاری وار، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی

خانیوال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے اپنا ہی ووٹ ضائع کرلیا

اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

FOLLOW US