Sunday November 24, 2024

ملک نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں ، ہم بڑی تبدیلی لائے ، یہ سب دعوے غلط ہیں ، شبر زیدی ملکی معیشت پر بول پڑے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چیئرمین ایف بی آر رہنے والے شبر زیدی ملکی معیشت پر کھل کر بول پڑے ، کہا کہ ملک اچھا چلنے ، بڑی کامیابی حاصل کرنے اور تبدیلی لانے سمیت تمام دعوے غلط ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میرے مطابق یہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ، جو حالات ہیں انہیں اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں دیوالیہ ملک کہا جاتا ہے ۔ ملک کے اچھا چلنے ، اور سبز باغ دکھانے کی باتیں سب دھوکہ ہیں ، اس سے بہتر ہے کہ اعتراف کیا جائے کہ ہم دیوالیہ ہیں اور ہمیں یہاں سے آگے بڑھنا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے اس کلپ سے متعلق کہا کہ نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا ، میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کی صورتحال دیوالیہ جیسی ہے ۔ واضح رہے کہ شبر زیدی پی ٹی آئی حکومت میں مئی 2019 تا اپریل 2020 فیڈرل برانچ آف ریونیو کے چیئرمین رہ چکے ہیں ۔

آرمی پبلک سکول سانحہ کو 7 سال مکمل ، والدین کی آنکھیں آج بھی نم، قوم کا غم تازہ

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپروٹ رن وے گزشتہ رات 8 بجے سے بند ، 5 پروازیں منسوخ

6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی

FOLLOW US