لاہور : قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کم ترین اننگز میں 1500 ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے کا ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹوٹنی میں 52 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔ 29 سالہ محمد رضوان اب تک 53 میچز کی 42 اننگز میں 50.46 کی اوسط سے 1514 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے یہ رنز 126.58 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں ۔محمد رضوان کم ترین اننگز میں 1500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر ہیں، پاکستانی کپتان بابراعظم ،سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی،لوکیش راہول اور آسٹریلین کپتان ایرون فنچ 39،39 اننگز میں 1500 رنز مکمل کرکے پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، محمد رضوان نے 42 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 44 اننگز میں 1500 رنز مکمل کیے تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد رضوان نے اپنی پہلی 17 ٹی ٹونٹی اننگز میں صرف 224 رنز سکور کیے تھے۔ محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 100 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں ، انہوں نے رواں سال اب تک 100 چوکے لگائے ہیں، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 2019ء میں 90 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رواں سال اب تک 89 چوکے لگا رکھے ہیں، آئرلینڈ کے بالبرائن نے 2019ء میں 71 چوکے لگائے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2016ء اور شیکھر دھون 2018ء میں 70،70 چوکے لگا کر مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔
دوائیوں کا کورس مکمل ہوا۔۔؟ باؤ جی کب واپس آرہے ہیں،تاریخ کا اعلان کردیاگیا،تیاریاں تیز ، بڑی خبر