لاہور: موٹروے پر ایم ٹیگ کی پابندی کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ایم ٹیگ کے حصول کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور موٹر وے پولیس کا ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹر وے میں داخل ہونے سے روکا جانے لگا۔ ٹیگ لگوانے والوں کی ایم ٹیگ کے بوتھوں پر قطاریں لگ گئیں جس سے اپنی منزل پر بروقت اور ایمر جنسی میں پہنچنے والوں کے لیے پریشانی کا سامان ہو رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ جس طرف بھی جائیں وہاں لمبی لمبی قطاریں استقبال کرتی ہیں، لاہور اسلام آباد موٹر وے کے تمام بوتھ رش سے بھرے ہیں، ایک ایم ٹیگ لگوانے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ رہے ہیں، بہت سے لوگوں کو ایمرجنسی جانا ہوتا ہے مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔ موٹروے پولیس نے ٹول پلازوں پر رش کم کرنے کے لیے ایم ٹیگ لازم قرار دیا ہے۔ گاڑی کیسٹیکر کا سٹیٹس بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ موٹر وے پر کسی بھی ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ بوتھ سے ٹیگ مل سکتا ہے، ایم ٹیگ کے حصول کے لیے 3 چیزیں ہونا ضروری ہے،قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن دکھانا ہو گی۔
چوہدری نثار کے بیٹے کی سیاست میں اِنٹری ،چوہدری نثار نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ:خواتین سے بدتمیزی کرنیوالا برقعہ پوش نوجوان پکڑا گیا،مقدمہ درج
بیوی کی ایک غلطی نے ابھی نندن کے طیارے کو مارگرانیوالے پائلٹ کے استاد کو جیل پہنچا دیا