Sunday November 24, 2024

ویسٹ انڈین کوچ کی پریس کانفرنس، پاکستان میں سیکیورٹی بارے کیا کہا؟ بڑی خبر آگئی

کراچی: ویسٹ انڈین ہیڈکوچ فل سمنز نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈین کوچ نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیخلاف اس کی اپنی سرزمین پر کھیلنا چیلنج ہے۔ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان انٹر نیشنل کرکٹ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔پاکستان کے اوپنرز جلد آؤٹ ہوئے تو میزبان ٹیم پر دباؤڈال سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی شاندار ہے تاہم ون ڈے میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔ کیریبین ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں لہٰذا دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ شاہین آفریدی کیخلاف کس طرح کھیلتے ہیں کیونکہ اپنی ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور دورہ پاکستان میں بہتر سے بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز 13 دسمبر سے شروع ہوگی۔

ہیلی کاپٹر حادثہ، زندہ بچنے والے بھارتی گروپ کیپٹن ورون سنگھ بارے اہم خبر آگئی

میرا ڈونا کی چوری ہونے والی گھڑی بھارت سے مل گئی

پناہ گزینوں کے کیمپ میں زورداردھماکا،تشویشناک اطلاعات موصول

نا اہلی یا بھاری جرمانہ۔۔؟ الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بڑ ایکشن لے لیا،اپوزیشن کا جشن

FOLLOW US