Sunday November 24, 2024

ہماری حکومت میں سرے محل،لندن فلیٹس نہیں بنائے جارہے اگلے تین ما ہ میں کیاکرنیوالے ہیں ،وفاقی وزیراسد عمرنے قوم کوخوشخبری سنادی

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں عوام کے پیسوں سے سرے محل،لندن فلیٹس نہیں بنائے جارہے، عوام کا پیسہ عوام کی بہتری کے لیے خرچ ہورہا ہے، بلاول زرداری معصوم بچہ اس کوزیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔وفاقی وزیراسدعمرنے گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک مزاحیہ خاکہ چل رہا تھا،ایک صاحب افتتاح کرنے آگئے تھے، اگلے تین ماہ میں حیدرآباد سکھرموٹروے کا افتتاح ہوگا جبکہ گجر،اورنگی نالوں پرپچاس فیصد کام ہوچکا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ وفاق کے پانچوں منصوبوں پرٹھوس پیشرفت ہورہی ہے،خدا کے واسطے کراچی کے شہریوں کواس کا حق دینے دیں،کالج میں تھا تب سے کراچی سرکلرریلوے کی باتیں سن رہے تھے اور کراچی سرکلرریلوے پرگراؤنڈ میں کام شروع ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی پانی کے لیے ترسا ہوا ہے،’’کے فور‘‘منصوبے کی وفاق نے ذمہ داری لی ہے،

اپنی برہنہ ویڈیوز لیک ہونے پر سٹیج اداکارائیں بھی میدان میں آگئیں ، اداکارہ خوشبو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اگلے ایک ماہ کے اندرکے فورمنصوبے کی حتمی منظوری اور اڑھائی ماہ کے اندرکام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول آپ کے ناناذوالفقار علی بھٹو سے لیکرآج تک پی پی والے حکومت کررہے ہیں ،آپ لوگوں کواورکتنی دفعہ اقتدارچاہیے، سندھ کا نام تو لیتے ہو لیکن کام عمران خان کی حکومت کرتی ہے ،پیپلزپارٹی6دفعہ حکومت ملنے کے بعد ایک میل سندھ میں موٹروے نہیں بناسکی،مرادعلی شاہ ویکسین توخرید نہیں سکے ایک بس ہی خرید لیتے جبکہ مسلم لیگ نے تین دفعہ حکومت ملنے کے باوجود کراچی کواس کا حق نہیں دیا۔

پی ایس ایل 7:محمد عامر کونسی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

‘میں بابر اعظم کا 20گیندوں پر صفر سکوردیکھ کر بھی تعریف کروں گا، ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کمنٹیٹر نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

FOLLOW US