Sunday November 24, 2024

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے جبکہ لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی ہے اور ہائی اسپیڈ اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 7.20 فیصد کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 8.19 کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر جی سی ٹی کی شرح 17 سے کم کر کے 0.46 فیصد کی گئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی

رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں کمی کے ساتھ ہی لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 9 سے بڑھا کر 13 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جون 2022ء تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے میں سیلز ٹیکس کی قیمتوں میں کمی سے وفاقی حکومت کو فائدہ پہنچے گا جبکہ صوبوں کو اس کا نقصان ہوگا کیونکہ جی ایس ٹی وصولی کے بعد صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

” ایک آدمی جل رہا تھا ، پھر وہ نیچے گر گیا” بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں ؟

FOLLOW US