Sunday January 19, 2025

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں ؟

نئی دہلی: بھارت میں انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تاہم صرف ایک آفیسر زندہ بچے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 میں سے صرف ایک آفیسر خوش قسمتی سے زندہ بچ پائے ہیں۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بری طرح جھلس گئے تھے انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔

کترینہ کی شادی کی فل کوریج ہوگی ،کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنےکروڑ روپے میں فروخت کر دیے ؟

کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ایک اور پیش گوئی

بیٹیوں کی محبت ہمیشہ باپ کوپگھلادیتی ہے جنرل بپن راوت کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جانیں

FOLLOW US