نئی دلی : بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت جس ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں اس کے ایک عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔ بی بی سی کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت قریب ہی رہنے والے 60 سالہ کرشنا سوامی گھر کی ضرورت کیلئے لکڑیاں جمع کرنے باہر نکلے تھے۔ کرشنا سوامی کے مطابق انہوں نے زور دار دھماکہ سنا ۔ یہ اتنا شدید تھا کہ اس سے درخت تک اکھڑ گئے اور پورے علاقے میں دھواں چھا گیا۔ کرشنا سوامی کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ درختوں اور ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی ہے، انہوں نے ایک آدمی کو جلتے ہوئے دیکھا اور پھر وہ نیچے گر گیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہےکہ اس کے بعد وہ بھاگ کر گاؤں میں آئے اور لوگوں کوپولیس اور فائر بریگیڈ کو فون کرنے کا کہنے لگے۔ ” کچھ دیر بعد اہلکار بھی آگئے۔
بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں ؟
میں نے لاش کو لے جاتے ہوئے نہیں دیکھا، میں صدمے میں تھا گھر آکر لیٹ گیا۔” خیال رہے کہ منگل کے روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گروپ کیپٹن کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہے۔
بیٹیوں کی محبت ہمیشہ باپ کوپگھلادیتی ہے جنرل بپن راوت کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جانیں