Monday November 25, 2024

حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے ، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے،الیکٹرنک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کررہی ہیں ،الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے،حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے ، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، یہ پاکستان کا چہرا مسخ کرنے کے مترادف ہے،ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے،انتہاء پسند نظریات کی حامل جماعتیں کسی صورت مرکزی دھارے میں نہیں آ سکتیں، چوہدری سرور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میڈیا کو کابینہ کی خبریں ذرائع سے نہیں چلانی چاہئیں۔

’تاریخ پہ تاریخ دیتے درباریوں کا لانگ مارچ محض ایک لطیفہ ‘شہباز گل نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لےلیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، یہ پاکستان کا چہرا مسخ کرنے کے مترادف ہے، کابینہ نے اس سانحہ کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جو ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ان کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے معاشرے اور حکومت نے اس سانحہ پر جس طرح ردعمل کا اظہار کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ہندوستان اور دیگر ممالک سے بہت مختلف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے واقعات روز ہوتے ہیں لیکن وہاں پتہ تک نہیں ہل پاتا، سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم متحد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے بھی آج تقریب میں بتایا کہ اے پی ایس سانحہ کی طرح پوری قوم اس سانحہ پر بھی متحد ہے، پاکستان کا ہر شہری اس سانحہ کی مذمت کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں مختلف وجوہات پر جو اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے، ہم اس جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کابینہ کو ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے حوالے سے اپنی تسلی کرنی چاہیے۔

سلمان خان اب کس اداکارہ پر لَٹو؟کہاں ساتھ لیجانےکافیصلہ؟ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی کیوں ہوئی؟حیران کن خبر

وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن سمیت ہر شخص کے لئے ای وی ایم کا نظام سمجھنا ضروری ہے، سمجھے بغیر تنقید اور اسے مسترد کرنے پر ہمارا اعتراض بنتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جو شرائط دی تھیں، اس کے مطابق اپنا ٹینڈر کر دے، دنیا میں مینوفیکچررز ای وی ایم لے آئیں گے، ہم اس پر عمل درآمد کرلیں گے، ای وی ایم لانے کا مقصد ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی پی نے جس طرح اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف مہم چلائی، یہ سیاسی خودکشی ہے، ایسے لگتا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ذمہ داری صرف پی ٹی آئی پر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، یہ ہمارے منشور میں بھی شامل ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف کی پوری فیملی بیرون ملک مقیم ہے، حسن اور حسین کا موقف ہے کہ ان پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، ایسے لگتا ہے کہ انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔
چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہم حسن اور حسین کو بھی موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی یہاں اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ دے سکیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے پوری زندگی باہر گذاری، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے خلاف ان کی مخاصمت کی وجہ نظر نہیں آتی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیں گے اور یہ حق انہیں ضرور ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہ اکہ انتہاء پسند نظریات کی حامل جماعتیں کسی صورت مرکزی دھارے میں نہیں آ سکتیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چوہدری سرور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میڈیا کو کابینہ کی خبریں ذرائع سے نہیں چلانی چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، ماسوائے اسلام آباد اور کراچی ملک بھر میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ملک عدنان نے وزیراعظم سے ملنے والا ایوارڈ پریانتھا کمارا کےبچوں کے نام کردیا

FOLLOW US